شمالی بھارت

راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش کے دورہ پر

پرینکا گاندھی واڈرا 12 اکتوبر کو قبائلی اکثریتی منڈلا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس اجلاس میں بھی مسٹرکمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران موجود رہیں گے۔

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اگلے ہفتے مدھیہ پردیش کے دورے پر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کے کے مشرا نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر گاندھی 10 اکتوبر کو شہڈول ضلع کے بیوہاری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہیں گے۔ اجلاس دوپہر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا 12 اکتوبر کو قبائلی اکثریتی منڈلا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس اجلاس میں بھی مسٹرکمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران موجود رہیں گے۔ دونوں اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔