دہلی

45 اہم عہدے پُر کرنے کے ملک دشمن اقدام پر راہول گاندھی کی تنقید

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے لیٹرل انٹری کے ذریعہ پبلک سروینٹس کی بھرتی کی حکومت کی کوشش کو اتوار کے دن ”ملک دشمن قدم“ قرار دیا۔

نئی دہلی: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے لیٹرل انٹری کے ذریعہ پبلک سروینٹس کی بھرتی کی حکومت کی کوشش کو اتوار کے دن ”ملک دشمن قدم“ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب

انہوں نے الزام عائد کیا کہ درج فہرست ذاتوں و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا ریزرویشن ”کھلے عام چھینا جارہا ہے“۔ سابق صدر کانگریس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی یونین پبلک سرویس کمیشن کے بجائے آر ایس ایس کے ذریعہ پبلک سروینٹس بھرتی کرتے ہوئے دستور پر حملہ کررہے ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ 45 اسپیشلسٹ عنقریب مختلف وزارتوں کے کلیدی عہدوں پر فائز ہونے والے ہیں۔ عام طور پر یہ عہدے آل انڈیا سرویسس انڈین اڈمنسٹریٹیوسرویسس (آئی اے ایس)، انڈین پولیس سرویس (آئی پی ایس)، انڈین فاریسٹ سرویس (آئی ایف او ایس) اور گروپ اے سرویسس کے عہدیداروں کے لئے ہوتے ہیں۔

راہول گاندھی نے ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں میں اہم عہدے لیٹرل انٹری کے ذریعہ بھرتی کرتے ہوئے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن کھلے عام چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ حکومت کے تمام اعلیٰ عہدوں پر غیرمراعات یافتہ لوگوں کی نمائندگی نہیں ہے۔

بیورو کریسی (دفتر شاہی) کو بہتر بنانے کے بجائے انہیں لیٹرل انٹری کے ذریعہ اعلیٰ عہدے پر کرتے ہوئے مزید پیچھے ڈھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق کی چوری ہے۔

یہ سماجی انصاف بشمول غیر مراعات یافتہ لوگوں کے لئے ریزرویشن کے تصور پر حملہ ہے۔ سیبی واضح مثال ہے کہ چند کارپوریٹس کے نمائندے فیصلہ کن سرکاری عہدوں پر بیٹھ کر کیا کریں گے۔ سیبی میں پہلی مرتبہ خانگی شعبہ کی ایک فرد کو سربراہ بنایا گیا۔ وہ سیبی سربراہ مادھبی بچ پر مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کا بظاہر حوالہ دے رہے تھے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیا بلاک اِس ملک دشمن اقدام کی سخت مخالفت کرے گا جو انتظامی ڈھانچہ اور سماجی انصاف دونوں کے لئے نقصاندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ایس کا خانگیانہ ریزرویشن کے خاتمہ کے لئے مودی کی گیارنٹی ہے۔ یونین پبلک سرویس کمیشن نے ہفتہ کے دن 45عہدوں (10جوائنٹ سکریٹریز اور 35ڈائرکٹرس/ ڈپٹی سکریٹریز)کی بھرتی کا اشتہار جاری کیا۔ یہ عہدے کنٹراکٹ بنیاد پر لیٹرل انٹری سسٹم کے تحت پر کئے جائیں گے۔

a3w
a3w