بھارت

جئے شنکر کی قوم پرستی پر راہول گاندھی کی تنقید

سابق صدرکانگریس راہول گاندھی نے اتوار کے دن وزیرخارجہ ایس جئے شنکر پر تنقید کی اور انہیں چین کو بڑی معیشت کہنے پر ”بزدل“ قراردیا۔

رائے پور: سابق صدرکانگریس راہول گاندھی نے اتوار کے دن وزیرخارجہ ایس جئے شنکر پر تنقید کی اور انہیں چین کو بڑی معیشت کہنے پر ”بزدل“ قراردیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

راہول گاندھی نے رائے پور میں کانگریس کے 85 ویں کھلے اجلاس (پلینری سیشن) سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ پرطنز کیا اور کہا کہ انگریزبھی بڑی معیشت تھے لیکن کانگریس نے ان سے لڑائی لڑی تھی۔ انہوں نے سوال کیاکہ یہ کس قسم کی قوم پرستی ہے کہ چین کے بڑی معیشت ہونے سے وزیرخارجہ ڈررہا ہے۔

یہ ساورکر کی سمجھوتہ کی آئیڈیالوجی ہے جبکہ کانگریس کی آئیڈیالوجی‘ستیہ گرہ کی ہے۔ راہول گاندھی نے اڈانی مسئلہ پر وزیراعظم کو نشانہئ تنقید بنایا اور کہا کہ میں وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ اڈانی سے ان کا کیسا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک تصویردکھائی تھی جس میں وزیراعظم‘اڈانی کے طیارہ میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

شیل کمپنیوں کے ذریعہ کس کا پیسہ آرہا ہے اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ذریعہ تحقیقات کیوں نہیں کرائی جارہی ہیں۔ مودی اور اڈانی ایک ہی ہیں کیونکہ ملک کی ساری دولت ایک ہاتھ میں ہی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے بموجب راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی سچائی سامنے آنے تک گوتم اڈانی کے بارے میں سوالات کرتی رہے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں صنعت کار کی حمایت میں سامنے آنے پر بی جے پی قائدین کو نشانہ تنقید بنایا۔