دہلی

کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال

وقف ترمیمی بل 2024ء پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ایک اجلاس کے دوران گڑبڑ اور ہنگامہ کے مناظر سامنے آنے کے ایک دن بعد کمیٹی کے صدرنشین جگدمبیکا پال نے آج کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کے اقدامات غیرجمہوری اور انتشار پیدا کرنے والے تھے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) وقف ترمیمی بل 2024ء پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ایک اجلاس کے دوران گڑبڑ اور ہنگامہ کے مناظر سامنے آنے کے ایک دن بعد کمیٹی کے صدرنشین جگدمبیکا پال نے آج کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کے اقدامات غیرجمہوری اور انتشار پیدا کرنے والے تھے۔

متعلقہ خبریں
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
نقل اُتارنے کا تنازعہ، مودی ایکو سسٹم اچانک کارکرد: کانگریس (ویڈیو)
ایک ملک، ایک الیکشن جے پی سی کی پہلی میٹنگ (ویڈیو)
ڈیوٹی سے غیرحاضر پرائمری ہیلت سنٹر کے بعض ملازمین معطل
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے

کلیان بنرجی کو غلط رویہ اختیار کرنے پر ایک دن کے لیے پارلیمانی کمیٹی سے معطل کردیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی تجویز پر لوک سبھا اسپیکر نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کو آئندہ سیشن سے ایک دن کے لیے معطل کردیا ہے۔ منگل کے روز منعقدہ اجلاس کو اس وقت کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا جب کلیان بنرجی نے برہمی کے عالم میں ٹوٹی ہوئی شیشے کے بوتل کے چند ٹکڑے جے پی سی صدرنشین جگدمبیکا پال کی طرف پھینکے۔

جگدمبیکا پال نے کلیان بنرجی کی حرکت کی مذمت کی اور اسے غیرجمہوری اور انتشار پیدا کرنے والی حرکت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ جمہوری ڈھانچہ میں کسی بھی شخص کو چاہیے کہ وہ ووٹ کے ذریعہ اپنا اختلاف درج کرائے اور تشدد پر آمادہ نہ ہو۔ جے پی سی صدر نشین نے کہا کہ ترنمول رکن پارلیمنٹ کے اقدامات کسی بھی جمہوری نظام کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے ان کے تشدد کے پس پردہ مقصد کا علم نہیں۔ انہیں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے مباحث میں حصہ لینے کا باقاعدہ موقع مل رہا ہے۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ وہ کس قسم کی ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں یا پھر تشدد کا سہارا لیتے ہوئے کسی کو کوئی پیام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی کو بعض ارکان نے سیاسی رنگ دے دیا ہے۔

حکومت نے اس بل سے دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ تفصیلی مباحث کے لیے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ منگل کے واقعہ کے بعد کلیان بنرجی کو جے پی سی کی میٹنگوں سے ایک دن کے لیے معطل کرنے کی تجویز روانہ کی گئی۔

کلیان بنرجی جو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں، انھیں کمیٹی کے صدرنشین کے خلاف غلط الفاظ کے استعمال اور ان پر بوتل کے ٹکڑے پھینکنے پر لوک سبھا کے قاعدہ 261 اور 374(1) (2) کے تحت ایک دن اور دو سیشنس کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کی تجویز کو اکثریتی ووٹ سے منظور کیا گیا، حالانکہ حکمراں جماعت کے بعض ارکانِ پارلیمنٹ بشمول بی جے پی کے ابھیجیت گنگو پادھیائے اس سے مطمئن نہیں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نرم سزا ہے۔