تلنگانہ

راہول گاندھی کا آئندہ ہفتہ دورہ تلنگانہ متوقع

تلنگانہ کانگریس کی جانب سے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دینے کے لئے کانگریس قائدین سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی جانب سے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دینے کے لئے کانگریس قائدین سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

بتایا گیا ہے کہ اے آئی سی سی قائد راہول گاندھی آئندہ ہفتہ تلنگانہ کے دورہ پر آرہے ہیں اور وہ یہاں قائدین راہول گاندھی کے دورہ کے پروگرام کو قطعیت دینے میں مصروف ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں کسی بھی حالت میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ کیونکہ کانگریس نے تلنگانہ دیا ہے اور وہ اس بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل شہر میں منعقدہ سی ڈبلیو سی اجلاس اور تکو گوڑہ میں وجئے بھیری جلسہ عام کی کامیابی اور سونیا گاندھی کی جانب سے 6 گارنٹی اسکیمات کے اعلانات کے بعد کانگریس کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

اب جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک کی 5 ریاستوں بشمول تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کا شیڈول کسی بھی وقت جاری کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ کانگریس کمیٹی‘ پارٹی امیدواروں کے اعلان کی منتظر ہے۔ مرکزی الیکشن کمیٹی کی جانب سے کسی بھی وقت پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

119 اسمبلی حلقوں کے منجملہ پہلی فہرست میں 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ماباقی امیدواروں کے ناموں کا چند دن بعد دوسری فہرست میں اعلان متوقع ہے۔

ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار بے چین ہیں کہ وہ نام کے اعلان کے ساتھ ہی متعلقہ حلقہ میں انتخابی مہم شروع کریں گے۔ بعض متوقع امیدواروں نے تو باقاعدہ اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

a3w
a3w