بھارت

مہاراشٹرا کے ممتاز لیڈر ابھے کیلاش راؤ پاٹل بی آر ایس میں شامل

مہاراشٹر کے سینئر لیڈر ابھے کیلاش راؤ پاٹل نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

مہاراشٹر کے سینئر لیڈر ابھے کیلاش راؤ پاٹل نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعلیٰ نے انہیں گلابی کھنڈوا پیش کرکے پارٹی میں انہیں باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا۔

ابھے کیلاش راؤ پاٹل کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو مہاراشٹر کے اورنگ آباد، پربھنی اور پڑوسی اضلاع میں سیاسی شہرت رکھتا ہے۔

ان کے والد کیلاش راؤ پاٹل دو بار ایم ایل اے رہے اور ان کے دادا ڈگمبر راؤ واڈیکر نے بھی ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کے چچا بھاؤ صاحب پاٹل نے دو بار ایم ایل اے کے طور پر الیکشن لڑا تھا اور ان کی خالہ نے اورنگ آباد ضلع پریشد کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

واضح رہے کہ "اب کی بار کسان سرکار” کے نعرے کے ساتھ بی آر ایس پارٹی اب قومی سیاست میں اپنی جگہ بنا رہی ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عام لوگوں کے علاوہ، کئی سیاست دان پارٹی میں شامل ہونے کے لئے آگے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی مہاراشٹرا میں خاص طور پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت کی ستائش کی جا رہی ہے اور حمایت بھی بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں بی آر ایس پارٹی کی دو میٹنگوں کے ردعمل سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔

a3w
a3w