شمالی بھارت

ویڈیو: سلطان پور میں راہول گاندھی کی موچی سے ملاقات

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے جمعہ کے دن اترپردیش کے سلطان پور میں ایک موچی سے ملاقات کی تاکہ موچیوں کے مسائل کو سمجھا جائے۔

لکھنؤ: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے جمعہ کے دن اترپردیش کے سلطان پور میں ایک موچی سے ملاقات کی تاکہ موچیوں کے مسائل کو سمجھا جائے۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
ہتک عزت کیس میں ٹالی ووڈ اداکار جوڑے کو سزا

کانگریس نے سلطان پور میں موچی کی دوکان پر راہول گاندھی کا مختصر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اِن محنتی لوگوں کے حقوق کے لئے مسلسل لڑ رہے ہیں۔ ہم گلی سے پارلیمنٹ تک اِن کی آواز اٹھارہے ہیں۔

کانگریس نے کہا کہ مقصد اِن کا آج محفوظ بنانا اور مستقبل خوشحال بنانا ہے۔ مختصر ویڈیو میں راہول گاندھی کو موچی سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگریس سے جڑے ایکس ہینڈل نے ویڈیو پوسٹ کیا۔

راہول گاندھی نے دلت موچی سے تقریباً 30منٹ بات چیت کی تاکہ روزی روٹی کے لئے اور ذات پات کے بھید بھاؤ کے خلاف اُس کی جدوجہد کو سمجھا جائے۔ قائد اپوزیشن ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں حاضری کے لئے سلطان پور آئے ہوئے تھے۔

عدالت نے تاہم 12اگست کی اگلی تاریخ دے دی۔ کیس 2018ء کا ہے۔

اُس وقت بی جے پی قائد وجئے مشرا نے راہول گاندھی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے بنگلورو میں پریس کانفرنس میں اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔ کانگریس قائد نے امیت شاہ کا حوالہ قتل کیس کے ملزم کے طور پر دیا تھا۔

a3w
a3w