مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔  6 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 6 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 6 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1672 ۔ برینڈنبرگ کے بادشاہ فریڈرک ولیم نے ہالینڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔

1733 ۔ پہلا بین الاقوامی باکسنگ میچ کھیلا گیا۔

1794 ۔ ہیتی میں فرانس کے خلاف بغاوت شروع ہوئی۔

1804 ۔ برطانیہ نے جزیرہ سورینام خریدا۔

1833 ۔ جان ڈیرے نےا سٹیل کا پہلا ہل بنایا۔

1835 ۔ امریکی اخبار نیو یارک ہیرالڈ کی اشاعت ہوئی۔

1840 ۔ برطانیہ نے پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

1841 ۔ جوزف اسٹالن روس کے وزیر اعظم بنے۔

1853۔امریکہ کے نارواک میں پہلا ریل حادثہ ہوا جس میں 46لوگوں کی موت ہوئی۔

1861۔ مشہور وکیل، سیاست داں اور مصلح موتی لال گنگادھر نہرو کی آگرہ میں پیدائش ہوئی۔

1861۔ نوبل انعام یافتہ عظیم بنگلہ شاعر رويندرناتھ ٹیگور کی پیدائش ہوئی۔

1902۔ برطانویجہاز ایس ایس کیمورٹا کے رنگون کے نزدیک ڈوب گیا جس میں سوار 739 لوگوں کی موت ہوئی۔

1910۔برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کا انتقال نمونیا سے بکنگھم پلیس میں ہوا۔

1922۔ عظیم انقلابی، مجاہد آزادی اور مصلح چھتر پتی راج شری ساہو کا انتقال ممبئی میں ہوا۔

1941 ۔ جوزف اسٹالن روس کے وزیر اعظم بنے۔

1944۔ گاندھی جی کو پنے آغا خان پلیس جیل سے رہا کیا گیا۔

1948۔ ہندوستان نے کشمیر میں اقوام متحدہ کی گرانی میں استصواب رائے کرانے کے سلامتی کونسل کے منصوبہ کو نامنظور کیا۔

1952۔ ہندوستان آئین کے تحت صدر کے عہدے کیلئے پہلے انتخابات میں ڈاکٹر راجندر پرساد منتخب ہوئے۔

1952۔ جدید تعلیم کے میدان میں ایک عظیم ہستی اور ہندوستان میں دس برس گزارنے والی ماریا مونٹیسری کا انتقال ہوا۔

1955۔مغربی جرمنی معاہدہ اوقیانوس (ناٹو) میں شامل ہوا۔

1967۔ ڈاکٹر ذاکر حسین ہندستان کے پہلے مسلم صدر بنے۔

1971۔ہندوستان نے پاکستان کے خانہ جنگی میں کسی طرح کی مداخلت کے الزام کو مسترد کردیا۔

1976 ۔ شمالی اٹلی میں آئے شدید زلزلے میں 989 افراد ہلاک ہوئے۔

1985 ۔ دوسری جنگ عظیم میں بیلی پلوں کے موجد سر ڈونلڈ بیلی کا انگلینڈ میں انتقال۔

1997۔ فرانس کی کرسٹین جینن قطب شمالی میں پیدل پہنچنے والی دنیا کی پہلی خاتون بنں۔

2005۔ ڈولی بنرجی ہندوستان کیلئے بین الاقوامی طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی تیر انداز بنیں۔

2006 ۔ ٹائٹینک جہاز کے ڈوبنے کے واقعہ کی آخری عینی چشم دید امریکی شہری لی لین ایسپلنٹ کا انتقال ہوا ۔

2007 ۔ فرانس کے صدارتی انتخابات میں نکولس سرکوزی فتح یاب ہوئے۔

2008 ۔ بنگلہ دیش میں اینٹی کرپشن بیورو نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں پہلی بار چارج شیٹ داخل کی۔

2010۔ ممبئی میں 26/11 حملے کے مجرم اجمل عامر قصاب کو موت کی سزا سنائی گئی۔

ذریعہ
یو این آئی