مشرق وسطیٰ
اسرائیل میں شدید گرمی کے باعث 220 مقامات پر لگی آگ
یروشلم: فائر فائٹرز نےاسرائیل میں شدید گرمی کی وجہ سے جمعہ کو 220 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔

یروشلم: فائر فائٹرز نےاسرائیل میں شدید گرمی کی وجہ سے جمعہ کو 220 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔
ملک کی فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیل میٹرولوجیکل سروس کے اعداد و شمار کے مطابق، وسطی اور جنوبی اسرائیل میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا، جس نے جون کی گرمی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
شدید گرمی کے پیش نظر، فائر اتھارٹی نے جمعہ کے روز ایک حکم نامہ جاری کر کے ملک بھر میں صبح 8 بجے سے نصف شب کے درمیان آگ جلانے پر پابندی عائد کر دی۔
توانائی کی کمپنی اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے کہا کہ اسے بجلی کی زیادہ مانگ، آگ سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور غیر معمولی بوجھ کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی کاٹنی پڑی ہے۔