قومی
راہول گاندھی نے کھرگے اور لالویادو کو پانی پیش کیا (ویڈیو)
کانگریس قائد راہول گاندھی کی اتوار کے دن عوام نے بڑی تعریف کی۔ انہوں نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کو پانی کا گلاس پیش کیا۔
سہسرام(بہار) (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی کی اتوار کے دن عوام نے بڑی تعریف کی۔ انہوں نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کو پانی کا گلاس پیش کیا۔
انڈیا بلاک کے سرکردہ قائدین ووٹ ادھیکار یاترا کے آغاز کے موقع پر سہسرام ٹاؤن میں اسٹیج پر موجود تھے۔
Rahul Gandhi serving water to Lalu Yadav and Mallikarjun Kharge on stage will make your day ❤️🔥
— Amock_ (@Amockx2022) August 17, 2025
How can you hate this man? pic.twitter.com/MnVOta6A50
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہول گاندھی گلاس میں پانی ڈال کر پہلے کھرگے اور لالوپرسادیادو کو دے رہے ہیں۔ بعد میں انہوں نے پانی پیا۔ دوپہر میں بڑی گرمی تھی۔