تلنگانہ

راہول گاندھی تلنگانہ کے نوجوانوں سے دو لاکھ سرکاری ملازمتوں کا وعدہ پورا کریں: کویتا

تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے کانگریس سینئر لیڈر راہل گاندھی کے دورہ ریاست کے موقع پر ان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے راہل گاندھی سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کے نوجوانوں سے کیا گیا دو لاکھ سرکاری ملازمتوں کا وعدہ پورا کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے کانگریس سینئر لیڈر راہل گاندھی کے دورہ ریاست کے موقع پر ان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے راہل گاندھی سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کے نوجوانوں سے کیا گیا دو لاکھ سرکاری ملازمتوں کا وعدہ پورا کریں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


ڈی سی سی صدور کے تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے راہول گاندھی کی حیدرآباد آمد پر کویتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا”’آپ نے وعدہ کیا تھا کہ کانگریس کے برسرِ اقتدار آتے ہی ایک سال میں 2 لاکھ ملازمتیں دی جائیں گی لیکن اب ڈھائی سال گزر چکے ہیں اور بے روزگار نوجوان آج بھی سڑکوں پر ہیں۔جس نوجوان نسل نے آپ کو اقتدار کی سیڑھی چڑھایا آج آپ انہی کی امیدوں کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔“


کویتا نے الزام لگایا کہ جب ریاست کے نوجوان اپنے حق اور ملازمتوں کا مطالبہ کرتے ہیں تو کانگریس حکومت پولیس کے ذریعہ ان کی آواز کو دبا دیتی ہے۔ انہوں نے یوتھ ڈیکلریشن کو ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جاب کیلنڈر کہیں نظر نہیں آ رہا۔


سابق ایم ایل سی نے راہول گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راہل جی! یہ تلنگانہ جدوجہد کی سرزمین ہے۔ یہاں کے عوام کو مزید دھوکہ نہ دیں اور فوری طور پر 2 لاکھ ملازمتوں کے وعدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کانگریس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس کا دوسرا نام صرف دھوکہ اور فریب ہے۔