بھارت

حکومت کو نجکاری پر توجہ دینے کے بجائے تعلیم پر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

یہ نجکاری اور مالی مراعات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے تعلیم کو سماج کے ہر فرد کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نجکاری پر توجہ دینے کے بجائے تعلیم پر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور سرکاری اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اس پر حکومت کو زیادہ پیسہ خرچ کرنا چاہیے تاکہ تعلیم کو فروغ ملے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مسٹر گاندھی نے کہا، "میرا ماننا ہے کہ کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری اپنے لوگوں کو معیاری تعلیم کی گارنٹی دینا ہے۔

یہ نجکاری اور مالی مراعات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں تعلیم اور سرکاری اداروں کو مضبوط کرنے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔”