شمالی بھارت

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور دو مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور دو مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مسٹر گاندھی ریاست کے سیونی ضلع کے دھنورا گاؤں میں دوپہر 2 بجے اور شہڈول ضلع میں 4 بجے انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

اس دوران پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر جیتو پٹواری، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار اور دیگر سینئر لیڈران بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔