عوامی مقامات پر کچراپھینکنے والوں پر سی سی کیمروں کے ذریعہ نظر، جرمانہ بھی کیاجائے گا
سڑک پر جابجاکچراپھینکے کی شکایات کی یکسوئی کرنے کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے مائیک کے ذریعہ نہ صرف خبردار کیا جائے گا بلکہ کچراپھینکے کی تصاویر اورویڈیوز لیتے ہوئے انہیں براہ راست جی ایچ ایم سی کے دفتر کو بھیج دیاجائے گا۔
حیدرآباد:عوامی مقامات پر کچراپھینکنے والوں کے خلاف اب کارروائی کی جائے گی کیونکہ شہرحیدرآباد میں عہدیداروں نے عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے عمل کو روکنے اور اس طرح کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ شروع کیا ہے۔
سڑک پر جابجاکچراپھینکے کی شکایات کی یکسوئی کرنے کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے مائیک کے ذریعہ نہ صرف خبردار کیا جائے گا بلکہ کچراپھینکے کی تصاویر اورویڈیوز لیتے ہوئے انہیں براہ راست جی ایچ ایم سی کے دفتر کو بھیج دیاجائے گا۔اس طریقہ کار پر اپل سرکل آفس میں تجرباتی طورپرعمل کیاجارہا ہے۔
اس طرح سڑک پر کچرا پھینکنے پر ایک ہزارروپئے جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔اپل سرکل کے ڈپٹی کمشنر انجینیلو نے حال ہی میں اس نوکھے تجربہ کی شروعات کی ہے۔ چند ماہ قبل اپل سرکل کے ڈی سی کے طور پر چارج سنبھالنے والے انجینیلو نے صبح و رات سڑکوں کے کنارے اور تعمیراتی علاقوں کے قریب کچراپھینکنے کی شکایات پر یہ پروگرام شروع کیا اورعوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی عادت کو ختم کرنے میں سی سی کیمروں کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔
اپل سرکل میں سڑکوں پر کچرا ڈالنے والے علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور مقامی کالونیوں کے تعاون سے 23 علاقے قائم کیے گئے۔ سی سی کیمرے مائیکروفون کی مدد سے پتہ لگاتے ہیں اور خبردار کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔ اپل سرکل کے ڈی سی کا کہنا ہے کہ اگر کالونی کے مکین آگے آئیں گے تو ایسے مزید کیمرے لگائے جائیں گے۔