دہلی

راہول گاندھی، ٹرین ڈرائیورس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے (ویڈیو)

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ وہ لوکوپائلٹس (ٹرین ڈرائیورس) کی حالتِ زار کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے تاکہ ان کے لئے دوران ملازمت آسانیاں پیدا ہوں۔

نئی دہلی: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ وہ لوکوپائلٹس (ٹرین ڈرائیورس) کی حالتِ زار کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے تاکہ ان کے لئے دوران ملازمت آسانیاں پیدا ہوں۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

راہول گاندھی نے ایکس پرپوسٹ میں یہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر لوکوپائلٹس سے ان کی حالیہ بات چیت کا ویڈیوشیئر کیا۔ سابقہ صدرکانگریس نے کہا کہ نریندرمودی کی حکومت میں لوکو پائلٹس کی ٹرین پٹری سے پوری طرح اترگئی ہے۔

ٹرین ڈرائیورس شدت کی گرمی میں روزانہ 16گھنٹے کیبن میں بیٹھ کر نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں منحصر ہوتی ہیں انہیں خود اپنی زندگی کا بھروسہ نہیں۔ انہیں بنیادی سہولتیں تک حاصل نہیں ہیں۔

انہیں رخصت تک نہیں ملتی جس کے باعث وہ جسمانی اور دہنی لحاظ سے ٹوٹ جاتے ہیں اور بیمار پڑجاتے ہیں۔ راہول گاندھی نے ہندی میں پوسٹ میں کہا کہ ایسی صورتحال میں لوکو پائلٹس سے ریل گاڑیاں چلوانا نہ صرف ان کی بلکہ مسافرین کی بھی زندگیوں کو جوکھم میں ڈالنا ہے۔

انڈیا اتحاد پارلیمنٹ میں ان کی طرف سے آواز اٹھائے گا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اس مختصر بات چیت کا ویڈیودیکھ کر آپ بھی ٹرین ڈرائیورس کا درد محسوس کریں گے۔ ویڈیو میں لوکوپائلٹس کو راہول گاندھی سے یہ شکایت کرتے سناجاسکتا ہے کہ انہیں آرام نہیں ملتا۔

رخصت نہیں ملتی۔ غیرانسانی حالات میں انہیں کام کرنا پڑتا ہے۔ آل انڈیا لوک رننگ اسٹاف اسوسی ایشن ساؤتھ زون کے صدر آرکماریشن نے ہفتہ کے دن کہاتھا کہ لوکوپائلٹس نے راہول گاندھی کو یادداشت پیش کی ہے۔

ٹرین ڈرائیورس یونین نے ریلویز کے اس دعوے کی تردید کی کہ راہول گاندھی نے ان لوکو پائلٹس سے ملاقات کی جو دہلی ڈیویژن کے نہیں ہیں۔ یہ باہر سے لائے گئے تھے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی نے سارے ملک کے تقریباً50لوکوپائلٹس سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن میں ملاقات کی۔

a3w
a3w