روبیہ سعید کیس‘یٰسین ملک کے خلاف پروڈکشن وارنٹ
یٰسین ملک نے عدالت میں اپنی شخصی حاضری پر زور دیا تھا۔ سی بی آئی کی وکیل مونیکا کوہلی نے کہا کہ روبیہ سعید پر جرح دیگر ملزمین کی طرف سے کی گئی۔ یٰسین ملک نے درخواست دی تھی کہ انہیں شخصی طورپر عدالت میں حاضر کیا جائے۔
جموں: مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے دن روبیہ سعید اغوا کیس میں پروڈکشن وارنٹ جاری کیا کہ یٰسین ملک کو اگلی تاریخ سماعت پر حاضر کیا جائے۔ روبیہ سعید کو 1989میں اغوا کیا گیا تھا اور 5 دہشت گردوں کی رہائی کے عوض چھوڑا گیا تھا۔ کیس کی اگلی تاریخ سماعت 20 اکتوبر ہے۔
قبل ازیں یٰسین ملک نے عدالت میں اپنی شخصی حاضری پر زور دیا تھا۔ سی بی آئی کی وکیل مونیکا کوہلی نے کہا کہ روبیہ سعید پر جرح دیگر ملزمین کی طرف سے کی گئی۔ یٰسین ملک نے درخواست دی تھی کہ انہیں شخصی طورپر عدالت میں حاضر کیا جائے۔
عدالت نے پروڈکشن وارنٹ جاری کردیا کہ یٰسین ملک کو اگلی تاریخ سماعت پر عدالت لایا جائے۔ سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر اور مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید مرحوم کی لڑکی ڈاکٹر روبیہ سعید نے جو سابق چیف منسٹر و پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بہن ہیں‘ 15 جولائی کو یٰسین ملک اور دیگر 4 افراد کی نشاندہی کی تھی۔ این آئی اے عدالت نے جاریہ سال مئی میں علیحدگی پسند رہنما یٰسین ملک کو دہشت گرد فنڈنگ کیس میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔