راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل
اس یاترامیں شامل ہونے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی دیر رات برہان پور ضلع پہنچیں گے۔ پرینکا پہلے اندور آئیں گی اور پھر سڑک کے راستے برہان پور پہنچیں گی۔
برہان پور: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوگئی۔ یہ یاترا چار دسمبر تک اس ریاست میں رہے گی اور ضلع اگرمالوا سے راجستھان میں داخل ہوگی۔
گاندھی صبح مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سے برہان پور ضلع کے بودریلی گاؤں پہنچے۔ وہاں بنجارہ رقص کے ذریعے گاندھی کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔
بعدازاں گاندھی پد یاترا کی شکل میں بودریلی گاؤں سے بھی آگے بڑھ گئے اور یاترا صبح تقریباً 10 بجے کے قریب برہان پور ضلع کے جین آباد پھاٹا پر واقع سینٹ زیویئر انٹرنیشنل اسکول پہنچے گی۔ یہیں یاترا کا ’’ڈے کیمپ‘‘ ہوگارہے گا۔
اس یاترامیں شامل ہونے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی دیر رات برہان پور ضلع پہنچیں گے۔ پرینکا پہلے اندور آئیں گی اور پھر سڑک کے راستے برہان پور پہنچیں گی۔
وہ 24 اور 25 نومبر کو یاترا میں شامل ہونے کے بعد 26 نومبر کو واپس لوٹ جائیں گی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری اور کئی لیڈران و عہدیداران یہاں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔