شمالی بھارت

کھیلتے بچوں کو گاڑی نے روند دیا، ایک جاں بحق

پولس ذرائع نے آج بتایا کہ دھرم پور تھانہ علاقہ کے تحت گلابی پور گاؤں میں کل ایک بے قابو بولیرو نے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے بچوں کو کچل دیا۔ اس واقعہ میں دونوں بچے انوبھو اور شیومنگل شدید زخمی ہو گئے۔

پنا: مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں ایک چار پہیہ گاڑی نے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے بچوں کو روند دیا، جس کے نتیجے میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔

پولس ذرائع نے آج بتایا کہ دھرم پور تھانہ علاقہ کے تحت گلابی پور گاؤں میں کل ایک بے قابو بولیرو نے گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے بچوں کو کچل دیا۔ اس واقعہ میں دونوں بچے انوبھو اور شیومنگل شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انوبھو کو مردہ قرار دے دیا۔ پولس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

a3w
a3w