تلنگانہ

راہول گاندھی کا کل تلنگانہ کا انتخابی دورے ایک روز میں 5 اسمبلی حلقہ جات میں طوفانی انتخابی مہم

تلنگانہ کانگریس نے اُمیدواروں کی قطعی فہرست کی منظوری کے بعد انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس نے اُمیدواروں کی قطعی فہرست کی منظوری کے بعد انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

اسی سلسلہ میں راہول گاندھی 17 / نومبر کو 11 بجے دن شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔ جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر سے راست پناپا کا اسمبلی حلقہ پہنچیں گے۔

جہاں وہ 12 بجے دن روڈ شو اور کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ جس کے بعد وہ نرسم پیٹ اسمبلی حلقہ پہنچیں گے جہاں وہ روڈ شو اور کارنر میٹنگ کے بعد بذریعہ کار ورنگل (مشرق) پہنچیں گے۔

جہاں وہ 4 بجے شام پدیاترا کریں گے۔ شام 6:30 بجے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راجندر نگر، حیدر آباد پہنچیں گے جہاں وہ جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی واپس ہوجائیں گے۔

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔