نئے پاسپورٹ کیلئے راہول گاندھی کی این او سی درخواست منظور
ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ویبھو مہتا نے معاملے کی سماعت کے بعد راہول گاندھی کی تین سال کے لیے نیا عام پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست کو منظور ی دے دی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو روز نیشنل ہیرالڈ کیس میں نیا عام پاسپورٹ جاری کرنے کے لئے کانگریس رہنما راہول گاندھی کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی درخواست کومنظوری دے دی۔
ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ویبھو مہتا نے معاملے کی سماعت کے بعد مسٹر گاندھی کی تین سال کے لیے نیا عام پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست کو منظور ی دے دی۔
ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ویبھو مہتا نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے دلائل کے بعد سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔ سبرامنیم سوامی نے راہل گاندھی کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل بیرون ملک جاتے ہیں تو نیشنل ہیرالڈ کیس کی جانچ متاثر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو گاندھی نے سورت کی عدالت سے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد ممبر پارلیمنٹ کے طور پر نااہل ہونے کی وجہ سے اپنا پاسپورٹ سونپ دیا تھا۔