قومی

کوٹ دوار پر راہول گاندھی کابیان،رام چندرراو کا شدید ردعمل

اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں حال ہی میں پیش آئے واقعہ پر لوک سبھا میں قائد اپوزیشن اور کانگریس کے سینئرقائد راہول گاندھی کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے بیان پر تلنگانہ بی جے پی کے صدررام چندر راؤ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں حال ہی میں پیش آئے واقعہ پر لوک سبھا میں قائد اپوزیشن اور کانگریس کے سینئرقائد راہول گاندھی کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے بیان پر تلنگانہ بی جے پی کے صدررام چندر راؤ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

انہوں نے راہول گاندھی کے ریمارکس پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ بزدل کا لفظ دراصل کانگریس پارٹی پر ہی صادق آتا ہے۔

رام چندر راؤ نے الزام لگایا کہ کانگریس اپنے دوراقتدار میں دہشت گردی کو روکنے میں مکمل ناکامی رہی اور ملک میں فرقہ واریت و نفرت کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے کانگریس قائدین کو گزشتہ برسوں کے دوران اپنی پارٹی کی کارکردگی کا خود احتساب کرنا چاہیے۔

بی جے پی قائد نے کہا کہ جو کانگریس اقتدار میں رہتے ہوئے ملک کی سلامتی کا تحفظ نہ کر سکی اس کا اب دوسروں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا مضحکہ خیز ہے۔