دہلی
ٹرینڈنگ

‘نیوز کلک’ سے وابستہ متعدد سینئر صحافیوں کے گھروں پر دہلی پولیس کے دھاوے

پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں لیکن خود متعدد سینئر صحافیوں نے چھاپے سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہیں۔

نئی دہلی: دہلی پولس نے منگل کے روز میڈیا تنظیم ‘نیوز کلک’ سے وابستہ متعدد سینئر صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت

پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں لیکن خود متعدد سینئر صحافیوں نے چھاپے سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہیں۔ سینئر صحافی بھاشا سنگھ نے خود ٹویٹ کیا ہے کہ دہلی پولس ان کا موبائل فون اپنے ساتھ لے گئی۔

اپنے موبائل فون کے ضبط ہونے کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، "دہلی پولس نے میرا فون ضبط کر لیا، اس فون سے یہ میرا آخری ٹویٹ ہے”۔ اس دوران ابھیسار شرما نے ٹویٹ کیا کہ "دہلی پولس میرے گھر سے میرا لیپ ٹاپ اور فون لے جا رہی ہے۔”

a3w
a3w