شمالی بھارت

راہول گاندھی کا کڑاکے کی ٹھنڈ میں سفید ٹی شرٹ پہننا ہنوز موضوعِ بحث

راہول گاندھی آج بھی سفید ٹی شرٹ میں دکھائی دیے۔ انھوں نے یاترا کے دوران زیادہ تر یہی ٹی شرٹ پہنا تھا۔ امیٹھی کے 1200 ورکرس یاترا کا حصہ بنے۔ 2019ء میں شکست سے قبل راہول گاندھی تین مرتبہ امیٹھی سے ہی رکن لوک سبھا منتخب ہوئے تھے۔

باغپت (یوپی): کڑاکے کی ٹھنڈ میں راہول گاندھی کا سفید ٹی شرٹ پہننا بڑا موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، صرف اعلیٰ سیاسی حلقوں میں ہی نہیں، بلکہ دوسری جگہ بھی اس پر بحث ہورہی ہے۔ یوپی میں امیٹھی کے سینکڑوں کانگریس ورکرس نے سفید ٹی شرٹ پہن کر یاترا میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
کالی مرچ کے فوائد
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

 راہول گاندھی آج بھی سفید ٹی شرٹ میں دکھائی دیے۔ انھوں نے یاترا کے دوران زیادہ تر یہی ٹی شرٹ پہنا تھا۔ امیٹھی کے 1200 ورکرس یاترا کا حصہ بنے۔ 2019ء میں شکست سے قبل راہول گاندھی تین مرتبہ امیٹھی سے ہی رکن لوک سبھا منتخب ہوئے تھے۔

 امیٹھی ضلع کانگریس کے صدر پردیپ سنگھل کے بموجب پارٹی ورکرس راہول گاندھی سے بات چیت کرسکتے ہیں اور وہ ان سے خواہش کریں گے کہ وہ 2024ء کا لوک سبھا الیکشن امیٹھی سے ہی لڑیں۔ راہول گاندھی جی ہمارے رکن لوک سبھا رہے ہیں اور امیٹھی کے لوگوں کو اُن سے خاص لگاؤ ہے۔

 قبل ازیں ریاستی کانگریس قائد اجئے رائے نے دعویٰ کیا تھا کہ راہول گاندھی اگلے سال کا الیکشن امیٹھی سے ہی لڑیں گے، تاہم پارٹی نے ابھی تک اس تعلق سے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

امیٹھی ضلع کانگریس دفتر کے ایک عہدیدار نریندر مشرا نے کہا کہ امیٹھی کے 70 فیصد پارٹی ورکرس نے وائٹ ٹی شرٹ پہن رکھا ہے، جس پر ہندی میں اگلی جانب بھارت جوڑو یاترا اور امیٹھی لکھا ہے، جب کہ پچھلی جانب راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی تصاویر چھپی ہیں۔

 1500 وائٹ ٹی شرٹس تیار کرائے گئے اور اضلاع رائے بریلی، پرتاپ گڑھ اور سلطانپور کے کانگریس ورکرس میں بانٹ دیے گئے۔ پارٹی یونٹ کے بعض ذمہ داروں نے ٹی شرٹس خریدنے کے لیے اپنی طرف سے رقم دی۔

امیٹھی ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری انیل سنگھ نے کہا کہ ہمیں راہول گاندھی سے حوصلہ ملا، جنھوں نے ملک کے جنوب تا شمال ٹی شرٹ میں پدیاترا کی۔ ہم چاہتے تھے کہ اترپردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں امیٹھی نمایاں دکھائی دے۔