تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کے اعلان پر راہول کی چیف منسٹر کومبارکباد
ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز ریاست میں بہت جلد ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا اور کہاکہ ذات پات کی مردم شماری کاآغاز کرتے ہوئے حکومت‘انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدہ کوپورا کرناچاہتی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے ریاست میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ”انصاف کی سمت پہلا قدم“ اٹھانے پرتلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اوران کی حکومت کومبارکباددی۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ملک کی خوشحالی میں ہر طبقہ کی شراکت دار بنانے کا واحد طریقہ ذات پات کی مردم شماری ہے۔
کاسٹ مردم شماری‘انصاف کی سمت پہلاقدم ہے کیونکہ کسی بھی سماج کی سماجی اورمعاشی صحت کا اندازہ لگائے بغیر ان طبقات کی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ممکن نہیں ہے۔انصاف کے تئیں پہلاقدم اٹھانے پرراہول گاندھی نے چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی اور ان کی حکومت کومبارکباددی۔
ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز ریاست میں بہت جلد ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا اور کہاکہ ذات پات کی مردم شماری کاآغاز کرتے ہوئے حکومت‘انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدہ کوپورا کرناچاہتی ہے۔