شمالی بھارت
راہل کی یاترا 2 مارچ کو مدھیہ پردیش میں ہوگی داخل
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑے نیائے یاترا 2 مارچ کو مورینا ضلع کی سرحد سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑے نیائے یاترا 2 مارچ کو مورینا ضلع کی سرحد سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔
ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے آج یہاں سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ یاترا مورینا سے گوالیار، شیو پوری، گنا، بیاورا، شاجاپور، مکسی، اجین، بدناور، رتلام، سیلانہ ہوتے ہوئے 6 مارچ کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ ریاستی کانگریس یاترا کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔