حیدرآباد

حیدرآباد کے کونڈاپور میں ریو پارٹی پر چھاپہ: 9 افراد گرفتار

اس پارٹی میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے افراد ویک اینڈ کے موقع پر نوجوانوں کو حیدرآباد لا کر خفیہ طور پر ریو پارٹیاں منعقد کر رہے تھے۔ اسی دوران ایکسائز کے ٹاسک فورس بی ٹیم نے سی آئی سندھیا اور بال راجو کی قیادت میں کل شب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کو ناکام بنا دیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کونڈاپور کے ایس وی نیلایم سروس اپارٹمنٹ میں ریوپارٹی پرپولیس نے چھاپہ مارا اور9افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس پارٹی میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے افراد ویک اینڈ کے موقع پر نوجوانوں کو حیدرآباد لا کر خفیہ طور پر ریو پارٹیاں منعقد کر رہے تھے۔ اسی دوران ایکسائز کے ٹاسک فورس بی ٹیم نے سی آئی سندھیا اور بال راجو کی قیادت میں کل شب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کو ناکام بنا دیا۔

چھاپے کے دوران پتہ چلا کہ چند افراد جیسے وجئے واڑہ کے نائیڈو عرف واسو اور شیوام رائڈو، جعلی نام، جعلی بینک اکاؤنٹ اور فرضی آدھار کارڈ کے ذریعہ شہر کے دولت مند افراد کو دو روزہ نشہ و عیاشی کی محفلوں میں شامل کر رہے تھے۔ ٹاسک فورس نے ان افراد کو ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔

کارروائی میں درج ذیل 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

مزید تین افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں، جو فی الحال فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ریو پارٹی سے متعلق مزید تفصیلات جلد منظرعام پر آئیں گی۔