شمالی بھارت

اتراکھنڈ میں بارش و لینڈسلائیڈنگ، 12افراد ہلاک؟ (ویڈیو)

اتراکھنڈ کے بیشتر اضلاع میں پیر سے موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ریاست میں مختلف مقامات پر متعدد لوگوں کے متاثر اور لاپتہ ہونے کی خبریں ہیں۔

دہرادون: اتراکھنڈ کے بیشتر اضلاع میں پیر سے موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ریاست میں مختلف مقامات پر متعدد لوگوں کے متاثر اور لاپتہ ہونے کی خبریں ہیں۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

دریں اثنا، گڑھوال ڈویژن میں چاردھام یاترا کے لیے رجسٹریشن جمعرات کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ بیشتر اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج صبح سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل رات ریاست بھر میں شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر نظام زندگی متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

راحت اور بچاؤ ٹیموں نے رات بھر آپریشن کرکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں اور متاثرہ علاقوں میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس (ایس ڈی آر ایف) ٹیموں کو الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رامباڑا، بھمبالی، جکھنیالی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں چلائی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی عوامی نمائندوں سے بھی بات کر کے صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا ہوں۔ مقامی انتظامیہ کو نقصانات کا جائزہ لینے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

a3w
a3w