مشرق وسطیٰ

غیر قانونی حجاج کو روکنے کیلئے سعودی عرب کا بڑا اقدام

وزارت حج کی جانب سے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی استعمال میں آسان ہو اور وہ دیگر سسٹم کے ساتھ باسانی ضم ہو کر بہتر طورپر کام کرسکیں۔

ریاض: سعودی عرب کو ہر سال حج سیزن میں غیر قانونی حجاج کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ایک تجویز زیر غور ہے۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ غیر قانونی حجاج کی مشاعر مقدسہ میں آمد کو روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام نافذ کرنے پرغور کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی حجاج کو روکنے اور حجاج کی تعداد کو کنٹرول ومنظم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لیے ان معروف کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جو عازمین حج کے مملکت پہنچتے ہی ان کی شناخت اور ڈیٹا محفوظ کرنے کے ساتھ ان کے رہائش اور دیگر امور کی بھی معلومات اپ ڈیٹ رکھنے کی اہلیت رکھتی ہو۔

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ کیمروں کے ذریعے حجاج کی نقل و حرکت اور انکے بارے میں مکمل معلومات محفوظ کی جائیں گی ۔ عازمین کو ایسے اسمارٹ کارڈز فراہم کی جائیں گے جن پر انکی مکمل معلومات موجود ہوں گی ۔

اس ضمن میں وزارت حج کی جانب سے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی استعمال میں آسان ہو اور وہ دیگر سسٹم کے ساتھ باسانی ضم ہو کر بہتر طورپر کام کرسکیں۔

وزارت حج چاہتی ہے کہ مجوزہ سسٹم کو مکہ مکرمہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کے علاوہ مشاعر مقدسہ ، ایئرپورٹس ، حرمین شریفین کے دروازوں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائشی عمارتوں میں نصب کیا جائے تاکہ نگرانی کا عمل جامع انداز میں کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ رواں سال حج کے دوران سینکڑوں عازمین حج شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہوئے تھے اور سعودی حکام نے اس کی ایک بڑی وجہ غیر قانونی حجاج کی بڑی تعداد کو بتایا تھا۔