جموں و کشمیر

کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا اعلان

کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے انتخابی تال میل کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کی تمام پانچ اور لداخ کی واحد نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے انتخابی تال میل کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کی تمام پانچ اور لداخ کی واحد نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید، میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عمر عبداللہ نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مسٹر عبداللہ نے کہا کہ دونوں پارٹیاںمرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں سے تین تین سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ کانگریس ادھم پور، جموں اور لداخ لوک سبھا سیٹوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور نیشنل کانفرنس اننت ناگ، بارہمولہ اور سری نگر لوک سبھا سیٹوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ادھم پور سیٹ سے چودھری لال سنگھ اور جموں سیٹ سے رمن بھلا کو ٹکٹ دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف صاحب کو اننت ناگ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔