تلنگانہ

بارش سے تلنگانہ کے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں فصلوں کو نقصان

موسمی حالات اچانک بدلنے اور مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کی محنت رائیگاں ہو گئی ہے۔ کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ گیلا ہوا اناج حکومت خرید کر بچائے تاکہ وہ اپنے نقصان سے کچھ حد تک بچ سکیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں حالیہ بارش کے سبب کئی مقامات پر فصلیں پانی میں ڈوب گئی اور مارکٹ یارڈس میں رکھا اناج بھی گیلا ہو گیا۔ کئی علاقوں میں کپاس کی فصل مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


کسانوں کی حالت اس وقت یوں لگ رہی ہے جیسے قدرت نے ان سے بدلہ لیا ہو۔ روزمرہ مشکلات کے باوجود محنت کر کے فصل اگانے والے کسان اب آنسو ہی بہا رہے ہیں۔ بیج سے لے کر کیڑے مار ادویات اور یوریا کی کمی برداشت کر کے جو تھوڑی بہت فصل اگائی گئی تھی، وہ بارش کی نذرہوگئی۔

موسمی حالات اچانک بدلنے اور مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کی محنت رائیگاں ہو گئی ہے۔ کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ گیلا ہوا اناج حکومت خرید کر بچائے تاکہ وہ اپنے نقصان سے کچھ حد تک بچ سکیں۔