دہلی

بارش بنی فضائی سفر میں رکاوٹ، دہلی ایئرپورٹ سے 9 پروازوں کا رخ تبدیل

دہلی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ بھاری بارش کے باعث اپروچ روڈ اور فورکورٹ والے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ جمع شدہ پانی کو جلد ہی ہٹا دیا گیا اور ایئرپورٹ کی آمد و رفت کو معمول پر لانے کی کوششیں کی گئیں۔

نئی دہلی :   د ارالحکومت دہلی میں جمعہ کو بھاری بارش کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر 9 پروازوں کا رخ موڑ کر انہیں دوسری جگہ بھیجا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوپہر 3:30 بجے سے 4:30 بجے کے درمیان چار پروازیں جے پور، چار لکھنؤ اور ایک احمد آباد بھیجی گئی۔ لکھنؤ بھیجی گئی پروازوں میں بنگلورو سے آنے والی QP 1821 (شام 4:37 بجے پہنچی)، لدھیانہ سے آنے والی AI 484 (شام 4:50 بجے پہنچی اور بعد میں 5:51 بجے روانہ ہوئی)، اندور سے آنے والی AI 2516 (شام 4:58 بجے پہنچی) اور حیدرآباد سے آنے والی AI 2541 (شام 5:06 بجے لکھنؤ پہنچی) شامل تھیں۔

دہلی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ بھاری بارش کے باعث اپروچ روڈ اور فورکورٹ والے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ جمع شدہ پانی کو جلد ہی ہٹا دیا گیا اور ایئرپورٹ کی آمد و رفت کو معمول پر لانے کی کوششیں کی گئیں۔

دہلی میں ہفتے کے روز ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صبح سے دوپہر کے درمیان کئی مقامات پر آندھی اور بجلی چمکنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر سے شام کے درمیان بارش کا ایک اور دور ہو سکتا ہے۔ رات میں درجہ حرارت گر کر 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد بارش کا سلسلہ کم ہونے کی امید ہے۔