تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی

جن اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش قیاسی کی گئی ہے ان میں بھدراادری کوتہ گوڑم،کھمم،نلگنڈہ،سوریا پیٹ،میدک،کاماریڈی اورناگر کرنول شامل ہیں۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ریاست کے ایک دو مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 27 فروری سے 4 مارچ تک تلنگانہ بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔