تعلیم و روزگار

ایرفورس میں 258 گزیٹیڈ جائیدادوں پر تقررات

ایر فورس میں گزیٹیڈ عہدہ کی 258 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے ایر فورس کامن ایڈمیشن ٹسٹ (اے ایف سی اے ٹی) کا اعلان کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ایر فورس میں گزیٹیڈ عہدہ کی 258 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے ایر فورس کامن ایڈمیشن ٹسٹ (اے ایف سی اے ٹی) کا اعلان کیا گیا ہے۔

جائیدادوں کی تفصیلات اس طرح ہیں: فلائنگ۔ 5 مرد، 5 خواتین، گراؤنڈ ڈیوٹی ٹیکنیکل117 مرد اور 13 خواتین جبکہ ایروناٹیکل انجینئرنگ شعبہ میں گراؤنڈ ڈیوٹی (نان ٹیکنیکل) 103 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں۔

منتخب اُمیدواروں کو تربیت کے دوران 56,100 روپے اسٹیفنڈ دیا جائے گا۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی 30 / دسمبر آخری تاریخ ہے۔

تلگو ریاستوں میں امتحانی مراکز حیدرآباد، ورنگل، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم، گنٹور، تروپتی اور راجامہندرا ورم ہوں گے۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ: https://afcat.cdac.in/AFCAT ملاحظہ کریں۔