آندھراپردیش

اے پی میں بارش۔ مکئی، کیلا اور آم کی فصلوں کو بھاری نقصان

اس بارش سے مکئی، کیلا اور آم کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ کسانوں نے فروخت کے لئے تیار دھان کے تھیلوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر تیز ہواؤں کے باعث ان کی محنت رائیگاں ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کرشنا ضلع میں آج صبح گرج چمک اور موسلا دھار بارش کے باعث کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

اس بارش سے مکئی، کیلا اور آم کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ کسانوں نے فروخت کے لئے تیار دھان کے تھیلوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر تیز ہواؤں کے باعث ان کی محنت رائیگاں ہوگئی۔

تیز آندھی کی وجہ سے مکئی و دھان کے تھیلے بھیگ گئے۔ متاثرہ کسانوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکام وقت پر ان کی دھان خرید لیتے تو انہیں یہ مصیبت نہیں جھیلنی پڑتی

۔ کسانوں نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ ان کا نقصان کچھ حد تک پورا ہو سکے۔