حیدرآباد
حیدرآباد اور متصل اضلاع میں بارش
60 ملی میٹر سے 20 ملی میٹر تک یہ بارش رہی، جس کے باعث تینوں اضلاع کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا۔ زیادہ تر بارش پیر کی رات سے قُطب اللہ پور اور میڑچل۔ملکاجگیری ضلع کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد: حیدرآباد اور اس کے مضافاتی اضلاع رنگاریڈی اور میڑچل۔ملکاجگیری میں پیر کی نصف شب سے منگل کی صبح تک اوسط بارش ہوئی۔
60 ملی میٹر سے 20 ملی میٹر تک یہ بارش رہی، جس کے باعث تینوں اضلاع کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا۔ زیادہ تر بارش پیر کی رات سے قُطب اللہ پور اور میڑچل۔ملکاجگیری ضلع کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔
گاجولارامارم میں سب سے زیادہ 60.8 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ قطب اللہ پور کے گایتری نگر میں 34.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
کئی علاقوں میں بارش 34 ملی میٹر سے 25 ملی میٹر کے درمیان رہی، جن میں کوکٹ پلی، راجندر نگر، ماریڈ پلی، بالانگر، مٹوگوڑہ، بون پلی، سنگاریڈی ضلع کا رام چندراپورم، کنٹونمنٹ کا پکٹ علاقہ، یوسف گوڑہ (خیریت آباد)، حیات نگر، مشیرآباد کا بنسی لال پیٹ، کوکٹ پلی کا آلاپور وِویکانند نگر، بنجارہ ہلز شامل ہیں۔