حیدرآباد

حیدرآباد میں بارش۔جی ایچ ایم سی کو 200سے زائد شکایات

شہرحیدرآباد میں بارش سے متعلق گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کو 200سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بارش سے متعلق گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کو 200سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

250 سے زائد علاقوں میں نالوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

سب سے زیادہ 4.6 سنٹی میٹر بارش میا ں پور میں ریکارڈ کی گئی۔

شیخ پیٹ، جوبلی ہلز میں 4.1 سنٹی میٹر، مادھاپور میں 3.7 سنٹی میٹر، کرشنا نگر میں 3.5 سنٹی میٹر، چارمینار میں 3.3 سنٹی میٹر اور وجئے نگر کالونی میں 32 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔