حیدرآباد

حیدرآبادمیں بارش۔ برطانوی دور کے پمپ ہاوز میں پانی جمع

شہر حیدرآبادمیں بدھ کی رات ہوئی شدید بارش کے باعث سکندرآباد کے بالمرائی واٹر پمپ ہاؤس کے احاطہ میں پانی بھر گیا، جس کے نتیجہ میں پمپس نے کام کرنا بند کردیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادمیں بدھ کی رات ہوئی شدید بارش کے باعث سکندرآباد کے بالمرائی واٹر پمپ ہاؤس کے احاطہ میں پانی بھر گیا، جس کے نتیجہ میں پمپس نے کام کرنا بند کردیا۔

سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے واٹر ونگ کے عہدیداروں نے جمعرات کو بالمرائی پمپ ہاؤس کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور پانی کی فراہمی میں رکاوٹوں کا اعلان کیا۔

واٹر ونگ کے سپرنٹنڈنٹ ایس راج کمار کے مطابق بالمرائی پمپ ہاؤس سے پانی فراہم کئے جانے والے علاقوں بشمول پیکٹ، مڈفورٹ، اور بالمرائی میں آئندہ دو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واٹر ونگ کی ٹیم بجلی کے کنکشن اور موٹروں کو دوبارہ سرگرم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس دوران، متاثرہ علاقوں میں پانی کے ٹینکر کی سروس فراہم کی جائے گی۔ جیسے ہی پانی کی فراہمی بحال ہوگی، ہم اپ ڈیٹ دیں گے۔

شدید بارش نے پورے پمپ ہاؤس کو محصور کردیا جس کے باعث کیچڑ جمع ہوگیا ہے۔ پمپ ہاؤس کے تمام پمپس برطانوی دور سے کام کر رہے ہیں۔

تقریبا ایک صدی پرانا بالمرائی پانی کی فراہمی کا نظام اکثر کنٹونمنٹ میں شدید بارش کے دوران سیلاب کے باعث متاثر ہوتا رہا ہے۔ 2020 میں بھی اس پمپ ہاؤس میں اسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا ہوا تھا۔