کھیل

ویراٹ کوہلی نے ملبورن میں کئی ریکارڈز توڑ دیئے

کنگ کوہلی نے اکیلے ایک اور شاندار اننگز کھیل کر ہندوستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دلکش شاٹس لگانے والے کوہلی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوہلی اس سلسلے میں کئی ریکارڈز کے مالک ہیں۔

ملبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حصے کے طورپر کل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک اور ہائی وولٹیج میچ ہوا۔ آخری گیند تک جاری رہنے والے اس میچ میں ٹیم انڈیا فاتح رہی۔

کنگ کوہلی نے اکیلے ایک اور شاندار اننگز کھیل کر ہندوستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دلکش شاٹس لگانے والے کوہلی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوہلی اس سلسلے میں کئی ریکارڈز کے مالک ہیں۔

کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 ویں بار پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ کوہلی نے اس ترتیب میں کرس گیل کا ریکارڈ (5 بار) پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ (14 مرتبہ) پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سلسلہ میں انہوں نے افغانستان کے محمد نبی کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ انہوں نے پاستانی کرکٹر شعیب ملک (18 بار) کے ریکارڈ کی برابری کی جو ٹی ٹوئنٹی رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ بار ناٹ آؤٹ رہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ بطور کرکٹر حاصل کیا جس نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز (3,794) بنائے۔ 3,741 رنز بنانے والے روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس دوران ویراٹ کوہلی نے سابق ہندوستانی کپتان سچن ٹنڈولکر کا آئی سی سی ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ 50 پلس رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔

سچن نے 23 بار 50 پلس رنز بنائے جبکہ کوہلی نے کل 24 ویں مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس طرح ویراٹ کوہلی نے کل اس مقابلہ میں جہاں ہندوستانی ٹیم کو شاندار جیت دلائی وہیں ایک ہی مقابلہ میں کئی بین الاقوامی کرکٹرس کے ریکارڈز بھی توڑدیئے۔

اس میاچ میں ٹیم انڈیا نے ویراٹ کوہلی کے ناٹ آؤٹ 82 رنوں کی بہترین اننگز اور آل راونڈر ہاردیک پانڈیا کے 40 رنوں کی مدد سے روایتی حریف پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ میں 4 وکٹس سے شکست دی تھی۔

a3w
a3w