تلنگانہ میں بارش۔ 18اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 18اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ نے آئندہ تین دنوں کے دوران بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 18اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ نے آئندہ تین دنوں کے دوران بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اضلاع عادل آباد‘ نرمل، نظام آباد، جگتیال، منچریال، کاماریڈی، راجنا سرسلہ اور میدک کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہاکہ اسی دن ریاست کے بعض دیگر مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 مارچ کو نرمل‘نظام آباد‘جگتیال‘راجناسر سلہ‘منچریال‘پداپلی‘جئے شنکربھوپال پلی‘ میدک‘ سنگاریڈی، وقارآباد‘ ورنگل‘ ہنمکنڈہ‘محبوب آباد‘بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ اور محبوب نگر میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آئندہ تین دنوں کے دوران اضلاع میں موسمی حالات کے پیش نظر مناسب احتیاط کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔محکمہ نے گرج وچمک کیساتھ بارش اور فصلوں کو نقصان کا بھی امکان ظاہر کیا ہے اور کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مناسب اقدامات کریں تاکہ بارش سے ان کی فصلوں اور مویشیوں کو بچایاجائے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کو اضلاع عادل آباد‘ نرمل‘ نظام آباد‘ جگتیال‘ منچریال‘ کاماریڈی‘ راجنا سرسلہ اور میدک کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہاکہ اسی دن ریاست کے بعض دیگر مقامات پر بھی بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16مارچ کو نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ‘منچریال‘ پداپلی‘ جئے شنکربھوپال پلی‘ میدک‘ سنگاریڈی‘ وقارآباد‘ ورنگل‘ ہنمکنڈہ‘ محبوب آباد‘ بھدرادری کوتہ گوڑم‘ نلگنڈہ اور محبوب نگر میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔