آندھراپردیش
وجے واڑہ میں بارش۔بس پانی میں پھنس گئی
اسی طرح کاکناڈاضلع کے پداپورم میں 146 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ وجیانگرم اورسریکاکلم اضلاع میں بھی اوسط درجہ کی بارش ہوئی۔بارش کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کئی مقاما ت پر پانی جمع ہوگیا۔
حیدرآباد: اے پی کے وجے واڑہ میں ہفتہ کی نصف شب زبردست بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقے پانی میں محصورہوگئے۔ بارش کے دوران بس اسٹینڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک بس پانی میں پھنس گئی۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
وجے واڑہ شہر کے ساتھ ساتھ کرشنا ضلع میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ گڈی واڑہ بیلٹ میں 70 ملی میٹر سے 100 ملی میٹر تک ریکارڈ سطح کی بارش ہوئی۔
اسی طرح کاکناڈاضلع کے پداپورم میں 146 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ وجیانگرم اورسریکاکلم اضلاع میں بھی اوسط درجہ کی بارش ہوئی۔بارش کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کئی مقاما ت پر پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے سبب شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔