آندھراپردیش
اے پی کے وزیرآئی ٹی لوکیش کا آسٹریلیا میں استقبال
اطلاعات کے مطابق لوکیش اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران آسٹریلیا میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ آج شام وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تلگو ڈائسپورا کے اجلاس میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔
حیدرآباد: اے پی کے وزیرآئی ٹی نارالوکیش ایک بار پھر غیر ملکی دورہ پر روانہ ہوگئے۔ پانچ روزہ دورہ کے حصہ کے طور پر وہ ہفتہ کی شام آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوئے۔
یہ دورہ ریاستی دارالحکومت امراوتی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ وزیر لوکیش رات گئے آسٹریلیا پہنچے۔
ان کے آمد کی اطلاع پہلے سے ہونے کے باعث وہاں مقیم تلگو برادری اور تلگودیشم پارٹی کے حامی بڑی تعداد میں سڈنی ایئرپورٹ پر جمع ہوئے اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق لوکیش اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران آسٹریلیا میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ آج شام وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تلگو ڈائسپورا کے اجلاس میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔