تلنگانہ
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ان اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد،مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔
اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ بدھ کو اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد اور ہنمکنڈہ میں بارش کاامکان ہے۔