تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

تیز ہواؤں کے سبب کئی درخت اور بجلی کے کھمبے بھی گر پڑے۔ بارش کے باعث بعض دیہاتوں میں خریداری مراکز میں رکھی گئی دھان بھی بھیگ گیا، جس سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔

حیدرآباد: آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک، 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

 بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ناگر کرنول، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع کے لئے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ادھر ضلع سدی پیٹ کے کئی منڈلوں میں گزشتہ رات ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی، جس کے باعث تیار دھان کی فصل اور آم کے کچے پھل زمین پر گر گئے۔

تیز ہواؤں کے سبب کئی درخت اور بجلی کے کھمبے بھی گر پڑے۔ بارش کے باعث بعض دیہاتوں میں خریداری مراکز میں رکھی گئی دھان بھی بھیگ گیا، جس سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔