تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کا امکان

کریم نگراورمیدک میں شدید بارش ہوئی۔ساتھ ہی جگتیال کے چند مقامات اورجئے شنکربھوپال پلی، کاماریڈی،محبوب نگر، مُلگ، ناگرکرنول، نظام آباد، راجناسرسلہ، رنگاریڈی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران وقارآباد،سنگاریڈی،محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اورجوگولامباگدوال اضلاع میں شدید بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔کریم نگراورمیدک میں شدید بارش ہوئی۔ساتھ ہی جگتیال کے چند مقامات اورجئے شنکربھوپال پلی، کاماریڈی،محبوب نگر، مُلگ، ناگرکرنول، نظام آباد، راجناسرسلہ، رنگاریڈی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔

a3w
a3w