ذیابیطس کے زیادہ پھیلنے والی ریاستوں میں اے پی کو 19واں اورتلنگانہ کو 17واں مقام
ذیابیطس کے زیادہ پھیلنے والی ریاستوں میں آندھراپردیش کو 19واں مقام ملا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں 0.5 فیصد افراد ذیابیطس سے متاثر ہیں۔

حیدرآباد: ذیابیطس کے زیادہ پھیلنے والی ریاستوں میں آندھراپردیش کو 19واں مقام ملا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں 0.5 فیصد افراد ذیابیطس سے متاثر ہیں۔
آئی سی ایم آرکی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ پڑوسی ریاست تلنگانہ اس رپورٹ میں 17 ویں نمبر پر ہے جہاں 3.9 فیصد لوگ ذیابیطس کے شکار ہیں۔
ملک بھر کی 31 ریاستوں اور مرکز ی زیر انتظام علاقوں پر غیر متعدی امراض کے بوجھ کا جائزہ لینے کے لیے کی گئی اس تحقیق میں بی پی اورموٹاپا کو سنگین مسائل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
ا س ادارہ نے انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر 13 ہزار 43 افراد سے نمونے جمع حاصل کئے گئے جن کا تجزیہ کیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر متعدی بیماریوں کا بوجھ دیہی علاقوں کے مقابلے شہری علاقوں میں زیادہ ہے۔ ملک میں 11.4 فیصد لوگ ذیابیطس کے شکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوب میں تلگو ریاستیں کچھ بہتر حالت میں ہیں۔
رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گوا، پڈوچیری، کیرل، چندی گڑھ اور دہلی ان ریاستوں میں سرفہرست ہیں جہاں ذیابیطس کی شرح زیادہ ہے۔