تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش کا امکان
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔
ریاست کے بیشتر اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش کا انتباہ دیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ بھدرادری کوتہ گوڑم، جگتیال، جیے شنکر بھوپال پلی ، آصف آباد، محبوب آباد، منچریال، ملگ ،پداپلی اور یادادری بھونگیر اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش کی توقع ہے
جس کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔