دہلی

یوم جمہوریہ‘ دستوری اقدار کیلئے خود کو دوبارہ وقف کرنے کا موقع: کھڑگے

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہم سب اول تا آخرہندوستانی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یوم جمہوریہ اپنے آپ کو دستور اور اس کے اقدار کے لئے وقف کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

نئی دہلی: صدر کانگریس ملیکارجن کھڑگے نے آج یوم جمہوریہ کو دستور اور اس کے اقدار کے لئے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے کا واحد موقع قراردیا۔ انہوں نے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہراتے ہوئے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ
پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب اول تا آخرہندوستانی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یوم جمہوریہ اپنے آپ کو دستور اور اس کے اقدار کے لئے وقف کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں نے 10 راجہ جی مارگ پر قومی پرچم لہرایا اور ہمارے شہیدوں اور جدید ہندوستان کے معماروں کی قربانی کو یاد کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا ”میرے تمام پیارے ساتھی ہندوستانیوں کو یوم ِ جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔