تلنگانہ

یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت نامہ بھیجا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت نامہ بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے
ڈی سرینواس کا تعزیتی اجلاس۔ چیف منسٹر مدعو

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ذاتی طور پر دعوت نامہ تحریر کیا اور پروٹوکول کو ہدایت دی کہ وہ اس دعوت نامہ کو کے سی آر تک پہنچائیں۔

مشیر محکمہ پروٹوکول ہرکر وینو گوپال اور ڈائرکٹر اروند سنگھ کو ہدایت دی گئی کہ وہ کے سی آر کو خصوصی دعوت نامہ حوالہ کریں

جس میں ان سے 2 جون کو 10 بجے دن سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس پر منعقد ہونے والی تلنگانہ یوم تاسیس کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں۔