تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کاامکان۔جنوب مغربی مانسون ریاست بھر میں سرگرم

اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے نظام آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

اسی عرصہ کے دوران ریاست کے کئی یا چند اضلاع میں بعض مقامات پر 30تا40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر یا چند مقامات پر ہلکی تااوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوب مغربی مانسون ریاست بھر میں سرگرم ہوگیا ہے۔

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے جوگولامباگدوال، محبوب نگر، وقارآباد اور حیدرآباد میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں بیشتر مقامات پر بارش ہوئی۔

a3w
a3w