مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی نیتن یاہو کے مشیر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ پر تبادلہ خیال

ریاستوں کے الیکٹورل کالج کو 17 دسمبر کو ووٹروں کی خواہشات کے مطابق امیدواروں کو ووٹ دینا ہوں گے اور نئی کانگریس 06 جنوری کو ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کرے گی جب کہ نئے صدر 20 جنوری کو حلف لیں گے۔

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مشیر رون ڈرمر سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کے بحران اور اس معاملے پر مستقبل میں امریکی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی

ایکسیوس نیوز پورٹل نے میٹنگ معلومات رکھنے والے دو اسرائیلی افسران اور دو امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو دی۔

نیتن یاہو کو پیغامات پہنچانے اور غزہ، لبنان اور ایران میں اسرائیلی پروجیکٹوں کے بارے میں نومنتخب صدر کو بریفنگ دینے کے لئے ڈرمر نے اتوار کو ٹرمپ سے ان کی فلوریڈا کی رہائش گاہ، مار اے لاگو میں ملاقات کی ۔

ایک امریکی اہلکار نے پورٹل کو بتایا کہ ’’اسرائیلی جن چیزوں کو ٹرمپ کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ کون سے امور ہیں جن کا تصفیہ وہ 20 جنوری سے پہلے دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ کون سے معاملات ہیں جن کے لئے اسرائیلی ان کا انتظار کریں۔‘‘

مبینہ طور پر اسرائیلی فریق متعدد امور پر ٹرمپ کی رائے چاہتا ہے، جس میں غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے منصوبے، اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی اور اسرائیل سعودی تعلقات کو معمول پر لانے شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو ملاقات کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ، جو 2016 کے انتخابات کے بعد پہلے ہی امریکی صدر رہ چکے ہیں، 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ وہ 19ویں صدی کے بعد پہلے امریکی سیاستدان ہیں جو چار سال کے وقفے کے بعد وائٹ ہاؤس واپس آئے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی میں شامل تمام بڑے میڈیا اداروں بشمول ایسوسی ایٹڈ پریس، فاکس نیوز، سی این این، این بی سی، اے بی سی اور سی بی ایس نے ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا ہے۔

ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ شکست تسلیم کرلیں گی جب کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

ریاستوں کے الیکٹورل کالج کو 17 دسمبر کو ووٹروں کی خواہشات کے مطابق امیدواروں کو ووٹ دینا ہوں گے اور نئی کانگریس 06 جنوری کو ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کرے گی جب کہ نئے صدر 20 جنوری کو حلف لیں گے۔